ہندوستانی فوج ملک کے مستحکم ستونوں میں سے ایک: گورنر
حیدرآباد۔ دسمبر۔گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے ملٹری کالج آف الکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ (ایم سی ای ایم ای) سکندرآباد کے 102ویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر ڈگری انجینئرنگ کورس اور ٹکنیکل انٹری اسکیم کورس کے 36 عہدیداروں کو انجینئرنگ کی ڈگریاں حوالے کیں۔ اپنے خطاب میں گورنر نے ایم سی ای ایم ای سکندرآباد کے غیرمعمولی اعلی معیارات پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج ملک کے مستحکم ستونوں میں سے ایک ہے۔ اس برادری کے ہر رکن کو کافی زیادہ احترام کے ساتھ دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے گریجویٹنگ آفیسرس پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل کردہ معلومات کا استعمال کریں۔ انہوں نے ساتھ ہی ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔