ہفت چنار سے جہانگیر چوک تک کے روڈ کا نام ’شہید مکھن لال بندرو روڈ’ رکھا جائے گا: جنید عظیم متو
سری نگر،اکتوبر۔سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید عظیم متو نے کہا ہے کہ ہفت چنار چوک سے جہانگیر چوک تک کے روڈ کا نام ’شہید مکھن لال بندرو روڈ‘ رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایس ایم سی کے جنرل کونسل میں ایک قرار داد پیش کی جائے گی۔بتادیں کہ سری نگر میں ان ہی دو چوکوں کے بیچ آنجہانی مکھن لال بندرو کا میڈیکل شاپ ’بندرو میڈیکیٹ‘ واقع ہے۔ مکھن لال بندرو کو منگل کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے اپنی دکان کے باہر گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا۔جنید عظیم متو نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’سماج کے تئیں خدمات کے پیش نظر ہفت چنار چوک سے جہانگیر چوک تک کے روڈ (جہاں بندرو میڈیکیٹ واقع ہے) کا نام ’شہید مکھن لال بندرو روڈ‘ رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایس ایم سی کے جنرل کونسل میں باقاعدہ طو پر ایک قرار داد پیش کی جائے گی‘۔