ہر گھر کو پانی فراہم کرنے میں مدھیہ پردیش سرکردہ ریاست: شیوراج
بھوپال، اپریل ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے میں ملک کی اہم ریاست ہے۔ایک ٹویٹ کے ذریعے آبی وسائل کے دن پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش پانی کے تحفظ اوراس کے فروغ کے لیے منصوبہ بندطریقے سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ جل جیون کے تحت، ریاست ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے میں صف اول کی ریاستوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے تمام ذرائع صاف ہوں اور دریا ؤں میں پانی کی سطح برقرار رہے، اس مقصد کے ساتھ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔