ہتک عزت معاملے میں سنجے راوت کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری

ممبئی، جولائی ۔ مہاراشٹر میں ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کریت سومیا کی اہلیہ پروفیسر میدھا سومیا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے معاملےمیں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پی ایل موکاشی نے مسٹر راؤت کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا اور انہیں 5000 روپے کے ضمانتی مچلکے اور 18 جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ مقامی عدالت نے قبل ازیں سمن جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی اور ان کے حاضر نہ ہونے پر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ محترمہ سومیا نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر راوت نے میرا بھیندر میونسپل کارپوریشن علاقہ میں کچھ عوامی بیت الخلاء کی تعمیر اور مین ٹنینس میں 100 کروڑ روپے کے گھپلے میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام لگا کر ان کے شوہر کو بدنام کیا ہے۔ سماعت کے دوران، عدالت نے پایا کہ مسٹر راوت نے پہلی نظر میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی بیوی میدھا سومیا کے خلاف ہتک آمیز بیان دیا ہے۔

Related Articles