گورنر کا شمال بنگال کا دورہ مکمل

کلکتہ، جنوری۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اپنا 10 روزہ شمالی بنگال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کو کلکتہ واپس آ چکے ہیں۔ راج بھون کلکتہ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر کا شمالی بنگال کا 10 روزہ دورہ بہت کامیاب رہا ہے۔ بنیادی طور پر، انہوں نے گورکھا علاقائی انتظامیہ (GTA)، چائے اور سیاحت کی صنعت کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال کی مربوط ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی ملاقاتیں اور دورے کیے ہیں۔ گورنر نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اس خطہ میں صنعت کو فروغ دے کر روزگار پیدا کیا جائے تاکہ شمالی بنگال کی خوشحالی میں مدد مل سکے۔قابل ذکر ہے کہ جی ٹی اے کو گورنر نے بدعنوانی کا اکھاڑا قرار دیتے ہوئے کہا تھا اور اس کے لیے مختص کی گئی رقم کی آمدنی اور اخراجات کا حساب طلب کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ آج تک جی ٹی اے کو دی گئی رقم کا آڈٹ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles