گاندھی نگر جونا سکریٹریٹ کے بلاک 16 میں زبردست آگ لگ گئی
گاندھی نگر، اکتوبر۔ گجرات میں گاندھی نگر کے جونا (پرانے) سکریٹریٹ کے بلاک 16 میں جمعہ کو زبردست آگ لگ گئی۔ڈپٹی فائر آفیسر خودی دان گڑھوی نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے بلاک 16 کی دوسری منزل پر واقع سرکاری دفتر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر وہ 6 فائر ٹینڈرز اور فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ جائے واقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے چار گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ حادثے کے وقت دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس دوران ایک فائر فائٹر کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہاں پڑا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ دھواں ٹھنڈا ہونے میں مزید ایک سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔