کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر غلطی سےگولی چلی

ترواننت پورم، دسمبر ۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کی سرکاری رہائش گاہ کلف ہاؤس میں منگل کی صبح ایک پولیس افسر نے غلطی سے اپنی بندوق سے گولی چلادی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح تقریباً 9.30 بجے اس وقت پیش آیا جب وزیر اعلیٰ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکے تھے۔ چوکی پر تعینات سکیورٹی اہلکار اسلحہ کی صفائی کر رہے تھے۔ اسی دوران ان میں سے ایک پولیس افسر سے غلطی سے بندوق چل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور اس حوالے سے جانچ شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles