کیجریوال نے کنجھا والا معاملہ میں سکسینہ سے بات کی
قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
نئی دہلی، جنوری ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانجھا والا واقعہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے بات چیت کی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔پیر کو راج گھاٹ ڈپو میں 50 نئی الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کانجھا والا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے کہ کچھ لڑکے ایک لڑکی کو اپنی گاڑی میں کئی کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے اور وہ مر گئی۔ میں امید اور اپیل کرتا ہوں کہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جو بھی آئے، ملزمان چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ یہ نہایت خوفناک جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسے لوگوں کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ یہ کسی کی بہن، بیٹی اور بہو کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ اس کے ملزمان خواس سیاست سے وابستہ ہوں لیکن ہم سب کو مل کر یہ کوشش کرنی چاہیے کہ انہیں سخت سے سخت سزا ملے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، “کنجھاوالا واقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت کی۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی۔ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی سخت ترین دفعات لگائی جائیں۔ اگر ان کے اعلیٰ سیاسی روابط ہوں تب بھی کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سخت کارروائی کریں گے۔مسٹر کیجریوال نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، کنجھاوالا میں ہماری بہن کے ساتھ جو ہوا وہ بہت شرمناک ہے۔ مجھے امید ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔