کوڈرما : پنچ کھیرو ڈیم میں کشتی پلٹنے سے 8 لوگوں کے ڈوب کر مرنے کا اندیشہ
کوڈرما ، جولائی جھارکھنڈمیں کوڈرما ضلع کے مرکچو تھانہ علاقہ کے پنچ کھیرو ڈیم میں کشتی پلٹ جانے سے ایک ہی کنبہ کے آٹھ اراکین کے ڈوب کر مرنے کا اندیشہ ہے ۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایاکہ گریڈیہہ ضلع کے راج دھنوار بلاک کے تحت کھیتو گاؤں کے لوگ پنچ کھیرو ڈیم کا معائنہ کرنے آئے تھے ۔ تمام لوگ کشتی سے سیر کر رہے تھے ۔ اسی دوران کشتی کے پلٹنے سے تمام لوگ ڈوبنے لگے ۔ کسی طرح ملاح اور ایک دیگر شخص تیر کر صحیح سالم باہر نکلا جبکہ دیگر تمام ڈوب گئے ۔ بتایاجاتاہے کہ جیسے ہی کشتی ڈیم کے درمیان میں پہنچی وہ بے قابو ہوکر ڈوبنے لگی ۔ کشتی ڈوبنے کے بعد نو افراد میں صرف پردیپ سنگھ ہی تیر کر باہر نکل پائے ، جبکہ تمام لوگ ڈوب گئے ۔ وہیں ، ملاح بھی باہر نکلنے کے بعد فرار ہو گیا ۔ ڈوبنے والوں میں شیوم سنگھ (17 سال ) ، پلک کماری (14 سال ) دونوں کے والد پردیپ سنگھ ، سیتارام یادو (40 سال ) اور اس کے تین بچے شیجل کماری (16) ، ہرشل کمار (8 سال ) بوا (5 سال) اور راہل کمار (16 سال ) امت (14 سال ) ولد پرفل سنگھ کے نام شامل ہیں۔ ادھر کوڈرما رکن پارلیمنٹ کم مرکزی وزیر مملکت اناپورنا دیوی نے حادثے کے سلسلے میں سنیئر افسران سے بات چیت کر راحت ۔ بچاؤ کام تیز کرنے کو کہا ہے ۔ معاملے کی جانکاری ملنے کے بعداین ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ کر لاپتہ لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔