کووند دو روزہ دورے پر بنگلور پہنچے
بنگلورو، جون ۔ صدر رام ناتھ کووند پیر کو بنگلورو کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ فضائیہ کی خصوصی پرواز سے ایچ اے ایل ہوائی اڈے پر پہنچےمسٹر کووند کاگورنر تھاور چند گہلوت اوروزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور میسور کی پگڑی، ریشمی شال اور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔صدر آج شام نیشنل ملٹری سکول کی پلاٹینم جوبلی میں شرکت کریں گے۔ مسٹر کووند منگل کو اسکون کیمپس میں بنے سری راجدھیرا گووندا مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد صدر گوا روانہ ہوں گے۔صدر 15 جون کو دہلی واپس آنے سے پہلے گوا کے نئے راج بھون کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔