کون کہتا ہے کہ لوک سبھا کام کی پرکشش جگہ نہیں: ششی تھرور
نئی دہلی، نومبر۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مصنف ششی تھرو نے پیر کو ٹوئٹ پر اپنے ایک پوسٹ سے ایسے افراد کو لاجواب کرنے کی کوشش کی جو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو پرکشش جگہ نہیں مانتے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ کون کہتا ہے کہ لوک سبھا کام کاج کے لئے پرکشش جگہ نہیں ہے۔کیرالہ کے تھرواننت پورم لوک سبھا سیٹ کے نمائندے مسٹر تھرور نے اس ٹوئٹ میں چھ خاتون اراکین پارلیمان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھا اپنی چھ ساہی اراکین پارلیمان کے ساتھ آ ج صبح۔اس تصویر میں مسٹر تھرو ر سپریہ سولے، پرنیت کور، تمی جاچی، ممی چکرورتی، نصرت جہاں اور جیوتی منی کے درمیان نظر آرہے ہیں۔مسٹر تھرور نے لکھا یہ سیلفی اچھے موڈ میں لی گئی اور اس کی پہل خواتین اراکین پارلیمان نے ہی کی۔ انہوں نے ہی مجھے اسے ٹوئٹ کرنے کے لئے کہا۔ انڈین فورن سروس (آئی ایف ایس) سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سیاست میں آئے مسٹر تھرور نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہوا ہے لیکن مجھے اس پہل میں جوڑے جانے سے خوشی ہے جو کام کرنے کی جگہ پر دوستی کو پیش کرتی ہے۔ انہوں نے لکھا یہ صرف اسی لئے ہے۔