کورونا کے کیسز میں اضافے کے باوجود کنگا ساگر کے میلے کے انعقاد کے سوال پر ممتا بنرجی برہم
کلکتہ،دسمبر۔کورونا اور اومی کرون کے کیسوں میں اضافہ کے باوجود گنگاساگر کے میلہ کے انعقاد کے سوال پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی برہم ہوگئیں اورکہا کہ صرف آپ گنگاپر کلہاڑی کیوں ماررہے ہیں۔یہ بھی کمبھ میلہ ہے اور گنگا ساگرعوام کا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گنگا ساگر میلہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اپنا تین روزہ دورہ مکمل کیا ہے۔کل انہوں نے محکمہ اراضی کی کاکردگی پر سوال اٹھایا تھا اور آج انہوں نے کنگا ساگر کے انعقاد پر سوال پوچھنے پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئیں۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ۔ بنگال میں کورونا وائرس بتدریج بڑھ رہا ہے۔ کیا اس صورت حال میں گنگا ساگر میں میلہ مشکل کھڑا نہیں کرے گا؟ یہ سوال سنتے ہی ممتا بنرجی برہم ہوگئیں اور کہا کہ آپ کو صرف گنگا، کلہاڑی والے کمبھ میلے میں ہی دلچسپی کیوں ہے؟ گنگا ساگر عوام کا ہے!آج صبح بی جے پی کے آل انڈیا نائب صدر دلیپ گھوش نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ کورنا کے موجود حالات میں کنگا ساگر میلہ میں حکومت کی تیاری کیا ہے۔ اسی سوال کو صحافی نے دہرایا۰وہ جمعرات کو گنگا ساگر سے واپس آرہے ہیں۔ واپسی پر ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں صحافیوں کو بتایا، ”کورونا وائرس کا انفیکشن تھوڑا بڑھ گیا ہے۔ ہم آپ سے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی درخواست کریں گے۔ ماسک پہنیں اور سینیٹائزر استعمال کریں۔ ہم وقتاً فوقتاً پوری صورتحال کی اطلاع دیں گے۔ ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ انفیکشن بیرون ممالک سے آنے والے جہاز کے ذریعہ آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اومی کرون کے کیس میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے باوجود وہاں کی پرواز پر پابندی عاید نہیں کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ”آپ گنگا کے بارے میں اتنے پرجوش کیوں ہیں؟ تمہیں گنگا کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ہماری گنگا نہیں ہے۔ عوام کی گنگا ہے۔ اگر عوام اتر پردیش، بہار سے آنا چاہتی ہے تو کیا ہم اسے روکیں گے؟ کیا میں انہیں روک سکتی ہوں؟ کیا یہ ہمارے ہاتھ میں ہے؟ تاہم، جو لوگ اتر پردیش، بہار سے آنے کا سوچ رہے ہیں، وہ یقیناً بہتر سمجھ کے ساتھ آئیں گے۔ کوویڈ پروٹوکول کی تعمیل کریں۔ میں نئے سال کی تقریبات کو کیسے روک سکتی ہوں؟ممتا بنرجی نے کہا کہ منفی باتیں نہ پھیلائیں۔