کورونا کے فعال معاملات میں پھراضافہ

نئی دہلی ،اکتوبر۔ملک میں کورونا وائرس کی سست ہوتی رفتارکے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور ریکوری شرح 98.15 فیصد پربرقرارہے۔اس درمیان بدھ کو 48 لاکھ 8 ہزار 665 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور آج ملک نے ایک ارب کووڈ ویکسین کی حصولیابی حاصل کرلی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18454 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرتین کروڑ 41 لاکھ 27 ہزار 450 ہو گئی ہے۔ اس دوران 17561 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3 کروڑ 34 لاکھ 95 ہزار 808 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 733 بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 831 ہو گئے ہیں۔ وہیں 160 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کااعدادوشماربڑھ کر 452811 ہوگیا ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح 98.15 فیصد اور فعال کیسز کی شرح 0.52 فیصد ، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پربرقرار ہے۔کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2476 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد اب 83333 ہو گئی ہے۔ وہیں 8592 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4769373 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 82 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 27084 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملات کم ہوکر 29333 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 21 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139886 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2879 بڑھ کر 6427426 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں فعال معاملات کم ہوکر 14058 پر آ گئے ہیں اور مزید 20 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 35948 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2640627 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات 505 کم ہوکر 10263 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 103548 ہو گئی ہے، جبکہ مزید تین مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کو396 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے 26 فعال کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 9103 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 9 مریضوں کی موت سے اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 37976 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2937405 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 608 ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 5046 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2041904 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے مزید تین افراد کی موت ہونے سے اموات کی کل تعداد 14320 ہو گئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 7491 ہو گئے ہیں۔ یہاں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت کے سبب اموات کااعدادوشمار 19007 ہو گیا ہے اور اب تک 1556315 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 28 بڑھ کر 3968 ہو گئے ہیں جبکہ یہاں مزید ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 3942 ہو گئی ہے۔ وہیں 661646 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت میں فعال معاملات 12 کم ہوکر 320 ہو گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414066 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی اس دوران اموات کی کل تعداد 25090 پربرقرارہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز تین کم ہو کر 185 اورصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 991979 ہوگئی ہے۔ جبکہ کوئی بھی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 13571 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں فعال کیسز 16 سے بڑھ کر 232، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 585331اور اموات کی 16550 ہو گئی ہے۔ گجرات میں فعال معاملات 9 کم ہوکر176 اور اب تک 816077 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 100867 ہے۔ بہار میں کورونا کے فعال معاملات 12 کم ہو کر 30 رہ گئے ہیں اور اب تک 716345 لوگ کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 9661 پربرقرارہے۔

Related Articles