کنہیا کمار، جگنیش کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں
نئی دہلی ، ستمبر۔کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کی طرف سے بیگوسرائے سیٹ سے گزشتہ لوک سبھا انتخابات لڑنے والے جواہر لال یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق رہنما کنہیا کمار اور گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی آج کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔کنہیا کمار نے سی پی آئی کے ٹکٹ پر سال 2019 میں بیگوسرائے سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا لیکن اس الیکشن میں انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما گری راج سنگھ نے شکست دی تھی۔میوانی گجرات کے وڈگام حلقے سے ایک آزاد ایم ایل اے اور راشٹریہ دلت ادھیکار منچ (آر ڈی اے ایم) کے کنوینر ہیں۔ اگلے سال دسمبر میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل ان کا کانگریس میں شامل ہونا ایک اہم واقعہ ہے۔کنہیا کمار اور میوانی نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کے سخت ناقد رہے ہیں۔ کنہا کمار آل انڈیا اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے جے این یو طلبہ یونین کے صدر رہے ہیں۔