کمل ناتھ نے آنگن واڑی کارکنان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا

بھوپال، مارچ ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاستی حکومت سے آنگن واڑی، آشا اور اوشا کارکنان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیاہے۔مسٹرکمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بہنوں نے کورونا کے شدید بحران کے دوران بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کے مطالبات پر فوری ہمدردانہ فیصلہ لے کر ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان بہنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انہیں بھوپال آنے سے روکا جا رہا ہے، ان کی بات بھی نہیں سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔ معلوم نہیں حکومت کو ان بہنوں سے کیاخوف ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی آنگن واڑی، آشا، اوشا کارکنان بہنیں اپنے اعزازیہ، ادائیگی اور دیگر 18 نکاتی مطالبات کے سلسلے میں آج بھوپال میں احتجاج کی اجازت لے کر آ رہی تھیں، لیکن اچانک ان کی اجازت منسوخ کر دی گئی، انہیں بھوپال کی سرحدوں پر ہی روک لیا گیا۔

Related Articles