کمارسوامی نے پولس پر سنٹرو روی سے ثبوت ضبط کرنے کا الزام لگایا
بنگلورو، جنوری ۔ جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے ہفتہ کو پولیس پر الزام لگایا کہ وہ گرفتار سینٹرو روی کے قبضے سے کرناٹک کے وزراء کے خلاف ثبوت ضبط کر رہی ہے۔ مسٹر کمارسوامی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ‘سینٹرو روی کو تین دن پہلے گجرات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولس نے سینٹرو روی کے پاس موجود تمام ثبوت ضبط کر لیے ہیں اور پھر پولس اسے کرناٹک لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرو روی کو عصمت دری کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، لیکن پولیس اس کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کیسے کرے گی، جب وزراء نے اس کے پاس سے ثبوت لے لئے ہیں۔پولیس کی دیانتداری پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ جب وہ پولیس افسران کے تبادلوں میں براہ راست ملوث ہیں تو کون سا افسر ان کے خلاف انکوائری کرے گا۔مسٹر کمارسوامی نے الزام لگایا کہ سنٹرو روی کی گرفتاری ان کے خلاف اور بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ان کے تعلقات کے سبھی معاملوں کو دبانے کے لئے ایک ڈرامہ ہے۔