کلکتہ کارپوریشن انتخابات
ترنمو ل کانگریس نے اپنے باغی لیڈروں کو پارٹی سے نکالا
کلکتہ ،دسمبر ۔ترنمول کانگریس نے کلکتہ کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کے باغی امیدوار سچیدانند بنرجی اور تنیما چٹرجی کوپارٹی سے نکال دیا ہے۔خیال رہے کہ ان دونوں کاؤنسلرکو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا اس کے باوجود ان دونوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔پارٹی کے لیڈران نے ان دونوں سے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی درخواست کی تھی۔مگر ان لوگوں نے پارٹی قیادت کی بات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔سچیدانند بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2016 سے انہوں نے اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کی ہے۔ اس لئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ وزیر سبرتو مکھرجی کی بہن تنیما چٹرجی نے پارٹی کے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔سچیدانند بندیوپادھیائے وارڈ نمبر 72 سے آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہیں۔ وہ ماضی میں کلکتہ میونسپلٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ سچیدانند پچھلے انتخاب میں کھڑے ہونے کے باوجود بی جے پی کے اسیم باسو سے ہار گئے تھے۔ اس کے بعد اسیم باسو ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔اس لئے وہ اب آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑرہے ہیں۔ایک مہینے قبل ہی انتقال کرگئے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی کی بہن تنیما چٹوپادھیائے کو پارٹی نے پہلے وارڈ نمبر 68سے امیدوار بنایا مگر بعد میں پارٹی نے ا ن کاٹکٹ کاٹ دیا گیا۔ان کی جگہ سدرشن مکھرجی کو امیدوار بنادیا۔اس کے بعد تنیما چٹرجی نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نے اپنا کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیا۔ اس لیے ترنمول نے انہیں نکال دیا۔خیال رہے کہ کارپوریشن انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر پارٹی کے مقامی ورکروں میں ناراضگی چل رہی ہے۔