کشمیر تصادم آرائیاں: بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر، ستمبر۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ پٹن میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جمعے کی علی الصبح چھڑنے والے تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔قبل ازایں پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ پٹن میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چترا گام میں دوران شب انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہاں طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی چھا گئی ہے۔

Related Articles