کسان کی راستے میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی

کھاد کے لیے لائن میں انتظار کرتے ہوئے نہیں: نروتم

بھوپال، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کھاد کی لائن پر کھڑے سیہور ضلع میں ایک کسان کی موت کے بارے میں آج کہا کہ ان کی موت کھاد کی لائن پر کھڑے ہونے کے دوران نہیں ہوئی، انہیں کھاد کی پرچی مل گئی تھی،وہ گھر سے کھاد لینے جارہے تھے اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی۔نامہ نگاروں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ سیہور کے گاؤں رام کھیڈی کے رہنے والے کسان شیو نارائن میواڈا کی کھاد کی قطار میں کھڑے ہونے کے دوران موت نہیں ہوئی، انہیں کھاد کی پرچی مل گئی تھی، وہ گھر سے کھاد لینے جارہے تھے اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی۔

Related Articles