کرنال میں رائس مل کی عمارت زمیں بوس، چار مزدور ہلاک، 20 زخمی

چنڈی گڑھ، اپریل ۔ہریانہ میں کرنال ضلع کے تراواڑی قصبے میں منگل کی صبح شیو شکتی رائس مل کی تین منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم چار مزدوروں کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر انیش یادو نے بتایا کہ واقعہ کے وقت عمارت کے اندر تقریباً 150 ملازمین کام کر رہے تھے۔ حادثہ علی الصبح تقریباً 3.30 بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ رائس مل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔کرنال کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ششانک کمار نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور محکمہ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے کلپنا چاولہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related Articles