کانگریس اور اکالی گروپ کے کئی لیڈر بی جے پی میں شامل

جالندھر،فروری۔ پنجاب میں جالندھر لوک سبھاضمنی انتخاب سے قبل پیر کو مرکزی وزیر جل شکتی،گجیندر سنگھ شیخاوت کی موجودگی میں کانگریس اور اکالی گروپ کے کئی بڑے لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔
بی جے پی کا دامن تھامنے والوں میں سیٹھ ستپال مل، انل مینیا،ماڈل ٹاؤن موبائل مارکیٹ کے پرنسپل راجیو دگل،شیو دیال مالی، کانگریس لیڈر میجر سنگھ اور منوج اگروال سمیت دیگر لیڈر شامل ہیں۔ سیٹھ ستپال مل اکالی گروپ کی سیٹوں پر کرتار پور سے انتخاب لڑ رہے ہیں جب کہ شیو دیال عام آدمی پارٹی کی طرف سے انتخاب لڑ چکے ہیں۔ میجر سنگھ کانگریس کی حکومت کے وقت کونسلر رہ چکے ہیں جب کہ انل مینیا نے بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ سے جالندھر ویسٹ سے اانتخاب لڑا تھا۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران فلور میں جالندھر کے ایم پی سنتوکھ سنگھ چودھری کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 14جنوری کو انتقال ہو گیاتھا۔ ان کے انتقال سے خالی ہوئی لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں جس کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

 

Related Articles