کاشی وشوناتھ کاریڈور ملک کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا:مودی

وارانسی:دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دیرینہ پروجکٹ کاشی وشوناتھ کاریڈور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلیارہ نئے ہندوستان کی ترقی کے سفر کا مظہر بن کر ابھرا ہے اور مستحکم ہندوستان کا گواہ بنے گا۔یہ کاریڈور ہندوستان کو ایک فیصلہ کن سمت دےگااور ملک کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا۔دو روزہ کاشی دورے پر وارانسی پہنچنے کے بعد مودی نے کاشی وشوناتھ کاریڈور احاطے کا افتتاح کرنے سے قبل دیگر مذہبی روسومات کی ادائیگی میں شرکت کی۔ کاشی وشوناتھ کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے اپنے خطاب میں اس پروجکٹ کو تاریخی قرار دیا۔انہوں نےکہا کہ کاشی نے جب بھی کروٹ لی ہے تب کاشی کا مستقبل تبدیل ہوا ہے۔ یہ گلیارہ ہماری استطاعت اور نصب العین کا گواہ ہے کہ اگر سوچ لیا جائے اور عزم مصمم کرلیا جائے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔مودی نے ملکی باشندوں سے اپنی کوششوں سے نئی اونچائی تک لے جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ’ہزاروں سال پرانی کاشی سے میں ملکی باشندوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہندوستانی جہاں بھی ہے جس شعبے میں ہے وہ اپنے مثال کام جاری رکھیں۔ جس سے ملک ہر شعبے میں خودکفیل بن سکے۔ یہ گلیارہ ہماری استطاعت اور نصب العین کا گواہ ہے کہ اگر سوچ لیا جائے اور عزم مصمم کرلیا جائے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔رہندوستانی کی بازوؤں میں وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ ہم ملک کے لئے دن رات ایک کرنا جانتے ہیں۔چیلنج کتنا بڑا کیوں نہ ہو ہم ہندوستانی مل کر اس سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مع دیگر سادھوؤں اور دیگر معروف شخصیات کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو کہ وزیر اعظم کے وارانسی میں اترتے ہیں صبح 11بجے سے شروع ہوگیا۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ پروجکٹ میں 800کروڑ روپئے خرچ ہوئے اور کل 33مہینے کا وقت لگا۔عالمی سہولیت سے لیس 23مختلف عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی مندر احاطے کے مذہبی شناخت کو برقرار دکھتے ہوئے قدیم مندروں کی تزئین کاری کی گئی ہے۔

 

Related Articles