کارگل وجے دیوس: پڈوچیری کے گورنر، وزیر اعلیٰ نے جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے

پڈوچیری، جولائی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرراجن اور وزیر اعلیٰ این رنگاسامی سمیت کئی دیگر رہنماؤں نے کارگل وجے دیوا کی 23 ویں برسی کے موقع پر منگل کو یہاں گوبرٹ ایونیو میں واقع وار میموریل پر پھول چڑھائے۔ اسمبلی اسپیکر آر سیلوم، وزیر اعلیٰ کے کابینہ کے ساتھیوں، چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، سینئر پولیس افسران، فوجی اور سابق فوجیوں نے اس موقع پر جنگی یادگار پر کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles