ڈویژن اور ضلع افسران کے ساتھ کل یوگی کریں گے ورچول میٹنگ

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو ریاست کے سبھی ڈویژن و ضلعی سطح کے افسران کے ساتھ ورچول میٹنگ کر کے ریاست میں نظم ونسق، مفاد عامہ ار ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔منگل کو وزیر اعلی کے دفتر کی جانب سے ہوم، ریونیو اور پنچایتی راج محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ یوگی شام 6 بجے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تعینات انتظامی افسران کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کریں گے۔ ریاست میں اس میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر، ضلع مجسٹریٹ، سب کلکٹر، انسپکٹر جنرل آف پولیس، تمام ڈویژنوں میں تعینات ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اضلاع میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سرکل آفیسر اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر شرکت کریں گے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سرکل آفیسر اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سے منسلک کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کے دوران تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی تمام اہم اسکیموں پر عمل آوری سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اپ ڈیٹس کے ساتھ موجود رہیں۔

Related Articles