ڈنڈوری معاملے میںکمل ناتھ کا خواتین کمیشن کوخط

بھوپال،اپریل .مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ڈنڈوری ضلع میں وزیر اعلی کنیادان یوجنا کے تحت کئے گئے شادیوں کے دوران مبینہ طور پر لڑکیاں کے پریگننسی ٹیسٹ کے معاملے کے سلسلے میں قومی خواتین کمیشن کی سربراہ ریکھا ورما کو خط لکھ کر جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر کمل ناتھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ڈنڈوری ضلع میں 22اپریل کو ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر لڑکیوں کے پریگننسی ٹیسٹ کرائے گئے۔ یہ خواتین کی رازداری اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے ریاستی حکومت پر الزاملگایا کہ اس طرح خواتین کو سر عام بے عزتی کی گئی ہے۔انہوں نے کمیشن کی سر براہ ریکھا ورما سے درخواست کی کہ کمیشن اس معاملے میں جانچ کراکر مجرموں ہر مناسب کاروائی کرے۔گزشتہ 22اپریل کو ڈنڈوری ضلع میں مکھیہ منتری کنیاویواہ تقریب کے دوران کئی لڑکیوں کے لواحقین نے الزام لگایا کہ میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر مبینہ طور پر پریگننسی ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا میں خبریں آنے کے بعد اس معاملے میں سیاست جاری ہے۔

Related Articles