چنڈی گڑھ میں رکشا منتری کے ذریعے انڈین ایئرفورس کے ورثہ اور تکنیکی پیش رفت کی نمائش کرنے والے ہیریٹیج سینٹر کا افتتاح کیا گیا
نئی دہلی، مئی۔رکشامنتری جناب راجناتھ سنگھ نے 8مئی 2023 کو چنڈی گڑھ میں انڈین ایئر فورس(آئی اے ایف)ہیریٹیج سینٹر کا افتتاح کیا۔یہ سینٹر انڈین ایئر فورس کی مالا مال تاریخ اور ورثے کی علامت ہے، جس میں فن پارے ، جداری نقش اور 3ڈی ڈائیروماس کا ذخیرہ ہے، جو اس فورس کے قیام کے بعد سے اس کی پیش رفت کو دکھاتا ہے۔یہ انڈین ایئر فورس کے بہادرانہ کاموں اور سیارہآلات میں ملک کی تکنیکی پیش رفت کی نمائش کرتا ہے۔سینٹر کی خاص باتوں میں سے ایک سمیلیٹروں کی صف ہے جو زائرین کو آئی اے ایف کی انوینٹری میں مشہور ہوائی جہاز کے اڑان کے سنسنی کو نقل کرنے کی اجازت دیتی ہے اورانہیں اپنے پائلٹ ہونے کا احساس کراتی ہے۔سینٹر جو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے،میں ان جنگی مہموں کو وقف گلیارے بھی ہیں، جن میں انڈین ایئر فورس نے حصہ لیا تھا۔ یہ زائرین کو ملک کے دفاع میں انڈین ایئر فورس کے ذریعے ادا کئے گئے اہم کردار کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتے ہیں۔افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں رکشا منتری نے ہیریٹیج سینٹر کو ان تمام لوگوں کی بہادری اور وقف کے لئے ایک وسیت نامہ قرار دیا ، جنہوں نے انڈین ایئر فورس میں خدمات انجام دی ہیں۔ یہ ان کی قربانیوں اور ملک کے تحفظ میں ان کے ذریعے دیئے گئے بے مثل تعاون کی یاد دہانی پر ایک خراج عقیدت ہے۔انہوں نے 1948 کی جنگ ، 1961 میں گوا کی آزادی کی جنگ، 1962، 1965،1971 اورکارگل جنگوں میں انڈین ایئر فورس کی تعاون اور خدمات کو یاد کیا، جس نے اس فورس کی طاقت ، عہد بندی اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔1971 کی جنگ کے تعلق سے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جنگ کے دوران تینوں افواج کے ذریعے دکھائی گئی مشترکہ صلاحیت ، انضمام اور عہد بندی غیر معمولی اور بے مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی زمین یا طاقت کے لئے نہیں، بلکہ انسانیت اور جمہوریت کے لئے لڑی گئی۔ انہوں نے کہا’’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان ا س بات پر یقین رکھتا ہے کہ ’ناانصافی کہیں بھی ہو ہر جگہ انصاف کے لئے خطرہ ہے‘اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کسی بھی طرح کی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوں۔اپنی حکمت عملی کی طاقت کے بل پر جنگ جیتنا اور وہاں کسی طرح کا سیاسی کنٹرول نافذ نہ کرنا ہندوستان کی طاقت کے ساتھ ساتھ اس اقدار اور ثقافتی رحم دلی کی علامت ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اسی عہد اور جذبے کا اظہار کرتا رہے گا۔رکشامنتری نے آگے کہا کہ مرکز مستقبل کی نسلوں کے لئے تحریک کے ذریعے کی شکل میں کام کرے گا۔ انہوں نے کہا ’’انڈین ایئرفورس کے پاس ایک مالامال وراثت ہے اور اسے محفوظ رکھنا اور اس کی نمائش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔یہ سینٹر انڈین ایئر فورس کی تاریخ کو محفوظ رکھنے اور نوجوانوں کو مسلح افواج کی اقدار کو اپنانے کے لئے متحرک کرنے کا ایک اہم ذریعہ بنے گا۔‘‘اس موقع پر پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب بنواری لال پروہت اور ایئراسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی دیگر لوگوں کے ساتھ موجود تھے۔