چار میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی

بی جے پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی مایوس کن کارکردگی

کلکتہ ،فروری ۔ مغربی بنگال کے چار میونسپل کارپوریشن بدھان نگر، آسنسول، چندن نگر اور سلی گوڑی کے انتخابات میں ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ترنمول کانگریس ان چاروں میں میونسپل کارپوریشن میں نہ صرف بورڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے بلکہ اپوزیشن کا صفایا کردیا ہے۔سلی گوڑی میونسپلٹی جہاں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے تمام وارڈوں میں سبقت حاصل کی تھی مگر اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے یہاں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہی کل 46وارڈوں میں سے 36وارڈوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔بی جے پی کو محض پانچ وارڈ 4، 5، 6، 4، 11میں کامیابی ملی ہے۔جب کہ بائیں محاذ جو پانچ سالوں سے بورڈ کی قیادت کررہی تھی کو محض چار سیٹوں پرکامیابی ملی ہے۔کانگریس کو محض ایک سیٹ پر ہی اکتفاکرنا پڑا ہے۔سلی گوڑی میں یہ شکست بی جے پی کےلئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے گوتم دیوکو ممتا بنرجی نے میئر بنانے کا اعلا ن کیا ہے اور آج سے سلی گوڑی کے دورے پر پہنچ رہی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ سلی گوڑی کے عوام نے مجھے یہ تحفہ دیا ہے۔کلکتہ شہر سے متصل بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے 41سیٹوں میں سے 39پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔جب کہ بائیں محاذ اور بی جے پی یہاں اپنا کھاتا کھولنے میں بھی ناکام رہی ہے۔جب کہ کانگریس نے ایک سیٹ اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔بدھان نگر میں ترنمول کانگریس کا ہی بورڈ تھا ۔تاہم اسمبلی انتخابات سےقبل بدھان نگر میونسپلٹی کے میئر و ممبرا سمبلی سبیاچی دتہ نے ترنمول کانگریس چھوڑ کربی جے پی میں شامل ہوگئے۔مگر اسمبلی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت قائم ہونے کے بعد دتہ کی گھر واپسی ہوگئی ہے۔اب دیکھنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بدھان نگر میونسپلٹی کی قیادت انہیں ملتی ہے یا نہیں۔آسنسول میونسپل کارپوریشن میں بھی ترنمول کانگریس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔کل 106سیٹوں میں سے 91سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔یہاں بھی گزشتہ مرتبہ ترنمول کانگریس کا بورڈ تھا مگر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میئر جیتندر تیواری ڈرامائی انداز میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر بابل سپریہ نے کامیابی حاصل کی تھی مگر اسمبلی انتخابات میں ٹالی گنج سے شکست اور اس کے بعد مرکزی وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد بابل سپریہ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس کا حصہ بن چکے ہیں ۔یہاں بی جے پی کو 7سیٹں ،کانگریس کو 3اور بائیں محاذ کو دو سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔چند ن نگر کارپوریشن کی کل 33سیٹوں میں سے 32سیٹوں پر پولنگ ہوئی جس میںترنمول کانگریس نے 31سیٹوں پرکامیابی حاصل کی ہے اور بائیں محاذ کوصرف ایک سیٹ ۔جب کہ بی جے پی اور کانگریس ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یہاں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Related Articles