پٹرول- ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن بھی اضافہ

نئی دہلی،  اکتوبر۔ عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کو مسلسل چوتھے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.99روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.72 روپے فی لیٹر کے اب تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.81روپے اور ڈیزل 105.86روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 117.71روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.13روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.76روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104.35 روپے فی لیٹر پٹرول 112.79روپے اور ڈیزل 103.72روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 109.46روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.84روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 11پیسے ہے۔ پٹرول 103.20روپے اور ڈیزل 103.20روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 106.12روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.38روپے فی لیٹر ہے۔ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 105 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 30دنوں میں سے 23دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 7.35روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.95روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس نے اگلے سال تک برینٹ کروڈ 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد امریکی بازار میں خام تیل میں تیزی تھی۔جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت اضافے کے ساتھ شروع ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل پر رہا جبکہ امریکی کروڈ 0.50 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83.22 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.99روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.72روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

Related Articles