پولیس سکاٹ لینڈ کے فرنٹ لائن آفیسرز کو کلین شیو کرنے کا حکم

لندن ،مئی۔ پولیس سکاٹ لینڈ فرنٹ لائن آفیسرز کیلئے نئی کلین شیون پالیسی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ سیکڑوں آفیسرز کو ماہ رواں کے آخر تک اپنی داڑھیوں اور مونچھوں کو منڈونا پڑے گا۔ بی بی سی نے یہ خط و کتابت دیکھی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چار افراد اس پالیسی کے سلسلے میں قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ پولیس سکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ یہ اس لئے ضروری ہے کہ آفیسرز اور سٹاف پروٹیکٹیو FFP3 ماسک پہن سکیں، جس کیلئے یوزرز کو کلین شیو ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پالیسی، جس میں فرنٹ لائن رولز سویلین سٹاف کو بھی شامل کیا گیا ہے، کی منظوری چیف کانسٹیبل نے دے دی ہے اور اسے 29 مئی کو متعارف کرایا جائے گا۔ کورونا وائرس کوویڈ پینڈامک کے دوران پولیس آفیسرز کو وائرس سے بچانے کیلئے تیار کردہ سپیشلسٹ ماسک پہنائے گئے تھے۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ایلن سپیئرز کی جانب سے پولیس سکاٹ لینڈ کی انٹرنل ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پینڈامک کے دوران دیکھے گئے، اسباق کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایف ایف پی 3 ماسک آفیسرز اور سٹاف کو انتہائی مناسب ریسپائیریٹری پروٹیکشن فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہوا ہے، وہیں آگ لگنے، سڑک حادثات اور کیمیائی واقعات جیسی کالز کو اٹینڈ کرنے والے آفیسرز اور سٹاف کیلئے وسیع تر خطرات باقی ہیں، جن سے نمٹنے کیلئے پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ) پہننا ضروری ہے۔ پولیس سکاٹ لینڈ کی نئی ریسٹائیریٹری پروٹیکٹیوپالیسی (آر پی پی) کا مطلب یہ ہوگا کہ جہاں یہ معقول طور پر پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ کوئی بھی افسر یا سٹاف ممبر ایف ایف پی تھری ماسک استعمال کرے گا، اسے کلین شیو ہونا چاہئے۔ اس میں تمام لوکل پولیسنگ فرنٹ لائن آفیسرز، روڈ پولیسنگ، فائر آرمزآفیسرز، پبلک آرڈر آفیسرز شامل ہیں۔ اے سی سی سپیئرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کی حفاظت ایک ترجیح ہے اور یہ واضح ہے کہ پروٹیکٹیو ماسک کے استعمال سے متعلق ایک جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ تاہم مذہبی، ثقافتی معذوری یا طبی وجوہ کی بنا پر استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان حالات میں فورس ریسپائیریٹری پروٹیکش کی ایک متبادل قسم متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس سکاٹ لینڈ میں تقریباً 17,000 افسران اور 6,000 سٹاف ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے بعد یہ برطانیہ کی دوسری سب سے بڑی فورس ہے۔ میٹ کی پالیسی کہتی ہے کہ داڑھی اور مونچھیں رکھنے کی اجازت ہے لیکن انہیں بے ہودہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں سنوار کر اور سمارٹ رکھیں۔ سکاٹش پولیس فیڈریشن جو پولیس افسران کی نمائندگی کرتی ہے کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے بارے میں اس کے پاس شکایات بھری پڑی ہے۔

Related Articles