ونے تمانگ نے ترنمول میں شمولیت اختیار کی۔ممتا کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں:تمانگ

کلکتہ، دسمبر۔مغربی بنگال میں پہاڑی علاقے میں ایم کردار ونے تمانگ نے آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔جی ٹی اے کے انتخابات سے پہلے ونے تمانگ کا ترنمول کانگریس میں شامل ہونا ایک بڑی سیاسی پیش رفت ہے۔ومل گروپ پہلے ہی ممتا بنرجی کی حمایت کر چکی ہے۔ ونے تمانگ اور روہت شرما برتیا باسو اور ملئے گھٹک کی موجودگی میں شامل ہوئے۔ براتیا نے کہا،یہ دونوں ممتا بنرجی کی ترقی کے جذبے سے متاثر ہو کر ترنمول میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا مقصد پہاڑیوں کے لوگوں کی ترقی کرنا ہے۔ ومل گرونگ اور ونے تمانگ کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی کہ پہاڑی سیاست میں اختلافات اب ختم ہورہے ہیں۔اس وقت ونے تمانگ نے کہا تھا کہ اب پہاڑ میں صرف ایک گورکھا جن مکتی مورچہ ہے جس کا لیڈرومل گورنگ ہے۔ ترنمول میں واپس آتے ہوئے ونے نے کہا، میں نے 84 دن پہلے ٹی ایم سی سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن بعد میں ممتا کے نظریات سے متاثر ہو کر میں نے واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ میں ممتا کو ایک آل انڈیا لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا،میں ممتا کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں، میں قومی ٹیم میں شامل ہو کر شمالی بنگال کی ترقی کروں گا۔

Related Articles