وزیر اعلی بومئی نے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر روک لگائی

بنگلور، نومبر۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کے ایم ایف کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔مسٹر بسوراج بومئی نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ 20 نومبر کو ہونے والی کابینہ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔کے ایم ایف نے آج سے نندنی دودھ کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نے یہ تین روپے کسانوں کو منتقل کرنے کی بات کہی تھی۔فی الحال، کے ایم ایف نے دودھ کی شرح میں اضافے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

Related Articles