وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اسپیکر وجے کمار سنہا کے درمیان گرما گرم بحث

پٹنہ، مارچ۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں آج اس وقت ایک غیر متوقع واقعہ دیکھنے میں آیا جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا کے درمیان تیکھی بحث ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس وقت غصے میں آگئے جب سوموار کو اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران لکھی سرائے سے متعلق معاملہ دوبارہ اٹھایا گیا اور انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری چل رہی ہے اور اس کی رپورٹ عدالت میں جائے گی تو آپ کو یہ حق کیسے ملاکہ پرسوں وزیر اس پر جواب دیں گے۔ یہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ یہ آپ کا کام نہیں ہے۔ اس سے طرح نہیں چلے گا۔ وہیںاسپیکر نے کہا کہ تب آپ ہی بتائیں ایوان کیسے چلے گا۔ وزیراعلیٰ نے ا سپیکر سے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے کسی معاملے پر ایوان میں اس طرح مداخلت نہیں کر سکتے۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آج ہو گیا اور آپ پھر اسے بتائیں۔ ایوان کو آئین اورضابطے کے مطابق ہی چلنا چاہیے۔

Related Articles