وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں چوک

مدنی پور شہر میں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے قریب ایک خاتون اچانک پہنچ گئی

کلکتہ,فروری۔ مغربی بنگال اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران ممبر اسمبلی بتاکر ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے ایک دن بعد ہی ووزیرا علی ٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔مدنی پور شہر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قافلے میں ایک نامعلوم نوجوان خاتون پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر گاڑی کے سامنے پہنچ گئی۔ اس لڑکی کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ نے گاڑی روکر تھوڑی دیر بات بھی کی۔تاہم اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی میں ایک بڑی خامی سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ضلع کے دورے کے دوران مدینہ پور شہر میں ایک انتظامی میٹنگ کی۔ صبح وہ مدنی پور کے سرکٹ ہاؤس سے نکل کر جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ کے روٹ کے دونوں اطراف بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور شہری رضاکار تعینات تھے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی وزیر اعلیٰ کے قریب نہ جا سکے، سڑک کے دونوں اطراف رسیاں بھی باندھ دی گئی تھیں۔لیکن جب وزیر اعلیٰ کی گاڑی ایل آئی سی چوک کے قریب پہنچی تو نوجوان خاتون رسی کو ہٹا کر ممتا بنرجی کی گاڑی کے سامنے آگئی۔ ایک شہری رضاکار پولس اس نوجوان عورت کو روکنے کی کوشش کی مگر روکاوٹوں کو ہٹاکر قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔پہلے تو وزیر اعلیٰ کی گاڑی نے خاتون کو اوورٹیک کیا لیکن خاتون کو دیکھ کر ممتا نے گاڑی کو روکنے کا حکم دیا وہ نوجوان عورت اس کی طرف بڑھی۔ تاہم اس وقت تک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سیکورٹی گارڈز بھی آگئے۔ وزیر اعلیٰ نے گاڑی میں بیٹھ کر نوجوان خاتون سے چند سیکنڈ تک بات کی۔ اس کے بعد ان کا قافلہ پنڈال کی طرف روانہ ہویا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نوجوان خاتون کو لے گئی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے سامنے کیوں آئی تھی اور وزیر اعلیٰ سے اس نے کیا بات کی۔گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایک شخص ایم ایل اے کا روپ دھار کر اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ وہ دو حفاظتی حلقوں سے گزرا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ شخص ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے۔رپورٹ کے لکھے جانے تک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کیا بات چیت ہوئی۔ پولیس نے خاتون سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ تاہم، وہ چیف منسٹر کے سیکورٹی گارڈز کو ایک لفافہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے قافلے کے جانے کے بعد خاتون کو علاقے میں نہیں دیکھا گیا۔ تاہم سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ سخت سکیورٹی کے باوجود خاتون وزیر اعلیٰ کے قافلے کے سامنے کیسے آگئی۔ تاہم اس واقعے نے وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی گارڈز اور سیکورٹی کے انچارج دیگر پولیس اہلکاروں کو شرمندہ کر دیا۔ اس وقت کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سڑک کے کنارے رسی کی آڑ کو چھوتی ہوئی انتظار کر رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ کی گاڑی ان کے قریب پہنچی تو وہ پولیس اہلکار کی توجہ سے بچتے ہوئے سڑک پر چلے گئی۔ پولس نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن نہیں روکی۔

Related Articles