وزیر اعظم نے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا
احمد آباد ,ستمبر۔ا وزیر اعظم نےپنے گجرات دورہ کے دوسرے دن احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وزیر اعظم گاندھی نگر اسٹیشن سے نئی وندے بھارت ایکسپریس 2.0 میں بیٹھ کر کالوپور اسٹیشن پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے میٹرو ریل کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیر اعظم مودی کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل، گجرات کے گورنر آچاریہ دیو برت اور مکان اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔میٹرو میں سفر کے دوران وزیر اعظم نے طلباء، کھلاڑیوں اور عام مسافروں کے ساتھ بات چیت کی۔ میٹرو ریل میں موجود کئی مسافروں نے وزیر اعظم کے آٹوگراف بھی لیے۔احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کثیر جہتی انفراسٹرکچر کنیکٹیوٹی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ میں اپیرل پارک سے تھل تیج تک مشرق-مغرب کوریڈور اور موٹیرا سے غیاث پور کے درمیان شمال جنوبی کوریڈور کا تقریباً 32 کلومیٹر شامل ہے۔ مشرق مغرب کوریڈور میں تھل تیج –وسترال روٹ پر 17 اسٹیشن ہیں۔ اس کوریڈور میں چار اسٹیشنوں کے ساتھ 6.6 کلومیٹر کا زیر زمین حصہ بھی ہے۔ غیاث پور کو موٹیرا اسٹیڈیم سے جوڑنے والے 19 کلومیٹر شمال-جنوبی کوریڈور میں 15 اسٹیشن ہیں۔ اس پروجیکٹ کے مکمل پہلے مرحلہ کو 12900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔احمد آباد میٹرو زیر زمین سرنگوں، پلوں، کھمبوں اور زیر زمین اسٹیشنوں، بنا کنکریٹ والی ریل پٹریوں اور ڈرائیور کے بغیر ٹرین چلانے کے معاملے میں رولنگ اسٹاک سے لیس ایک وسیع جدید انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے۔ یہ میٹرو ٹرین توانائی کے پروپلزن سسٹم سے لیس ہے، جس سے توانائی کی کھپت میں تقریباً 30-35 فیصد کی کھپت ہو سکتی ہے۔ ٹرین میں جدید سسپنشن سسٹم ہے جو مسافروں کو بہت ہی آرامدہ سواری کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔