’وزیر اعظم میوزیم‘ شاندار طریقے سے مزین: سیتارمن

نئی دہلی، مئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم میوزیم کا دورہ کیا اوروہاں سابق وزرائے اعظم کے اہم کاموں کی شاندار طریقے سے پیش کیے جانے کی تعریف کی۔محترمہ سیتا رمن نے وہاں آنے والے کچھ لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران ان کے دفتر کے کچھ کارکن اور رضاکار بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں تین مورتی کے قریب پرانے نہرو میوزیم کی جگہ اس نئے تیار شدہ میوزیم کا افتتاح کیا۔ٹویٹر پر اس کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس میوزیم میں آزادی کے بعد تمام وزرائے اعظم کی کامیابیوں اور ان کے تعاون کا ایک ٹیبلو پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے وہاں کے انتظامات کی تعریف میں لکھا، بہت اچھی طرح سے سجا ہوا میوزیم جہاں ہمارے تمام وزرائے اعظم کی تاریخ اور ہمارے آئین کو پیش کیا گیا ہے۔ شکریہ پی ایم او انڈیا۔انہوں نے اس میوزیم کو ملک کے نام وقف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری نریپیندر مشرا کا بھی ان کی مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔

 

Related Articles