وزیراعظم کا اپریل کو دورہ حیدرآباد

حیدرآباد،اپریل ۔وزیر اعظم مودی 8 اپریل کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ مودی ہفتہ کی صبح11.30 بجے خصوصی طیارہ سے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر پہنچیں گے جہاں سے وہ 11.45بجے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اور11.45بجے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے۔مودی دوپہر 12.05بجے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد جائیں گے اورایک بجکر 20منٹ پر بی جے پی کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں وزیر اعظم مودی دوپہرایک بجکر35منٹ پر بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ چینئی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

Related Articles