وزیراعظم نے سوراشٹر تمل سنگمم کے شرکاء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
نئی دہلی، اپریل۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوراشٹر تمل سنگمم کے شرکاء کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سوراشٹر تمل سنگمم کی طرف سے ایک ٹوئیٹ کو مشترک کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :’’جبکہ تاریخی ایس ٹی سنگمم کا آغاز ہور ہا ہے، تمال شرکاء کے لئے میری نیک خواہشات ۔ گجرات کے سوراشٹر خطے اور تمل ناڈو کے درمیان میل ملاپ کافی قدیم اور مضبوط ہے۔ یہ سنگمم ثقافتی رابطوں کو مستحکم اور ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو مستحکم کرے۔‘‘