وزیراعظم مودی نے سیکر میں کھاٹو شیام حادثہ پر کیا افسوس کا اظہار

نئی دہلی، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے سیکر میں کھاٹو شیام جی مندر کے احاطے میں پیر کی صبح بھگدڑ میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا ’’راجستھان کے سیکر میں کھاٹو شیام جی مندر کے احاطے میں بھگدڑ میں لوگوں کی موت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں‘‘۔سیکر ضلع میں کھاٹو شیام جی کے ماہانہ میلے میں آج صبح تقریباً 5.15 بجے بھگدڑ مچنے سے تین خواتین عقیدت مندوں کی موت اور چار شدید زخمی ہو گئیں۔ اکادشی کے تہوار کی وجہ سے کھاٹو شیام جی مندر میں پچھلے دو دنوں سے عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہے۔ حادثے کے بعد کھاٹو شیام مندر کے احاطے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

Related Articles