نڈا کریں گے بوتھ صدور سمیلن سے خطاب
لکھنؤ:نومبر۔ بی جے پی صدر جگت پرکاس نڈا پیر سے شروع ہورہے اپنے دوروزہ دورے میں گورکھپور اور کانپور میں بوتھ صدر سمیلن سے خطاب کریں گے۔ وہ کانپور میں ریجنل دفتر کے افتتاح کے ساتھ ہی سات اضلاع کے دفاتر کا بھی ورچولی افتتاح کریں گے۔مسٹر نڈا کل 22نومبر کو دوپہر 12:15بجے گورکھناتھ مندر میں پوجا پاٹ کریں گے جبکہ تین بجے چمپا دیوی پارک، سرکٹ ہاوس کے نزدیک، گورکھپور میں بوتھ صدور سمیلن سے خطاب کریں گے۔ پارٹی صدر شام 4:30بجے گورکھپور ائیر پورٹ کے نزدیک ونٹنگیا کنبوں سے بات چیت کریں گے جس کے بعد وہ لکھنؤ آئیں گے۔دو روزہ دورے کے دوسرے اور آخری دن مسٹر نڈا 23نومبر کو صبح 11:15بجے سبزی منڈی قدوائی نگر کانپور میں بابا نام دیو گردوارا میں ماتھا ٹیکیں گے۔ اس کے بعد 11:45 بجے پلاٹ نمبر 2 جوہی ساکیت نگر کانپور میں کانپور علاقے کے ریجنل بی جے پی دفتر کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی 7اضلاع کے دفاتر کا ورچول افتتاح کریں گے۔ دوپہر دو بجے ریلوے میدان، نرالا نگر کانپور میں بوتھ صدور سمیلن سے خطاب کریں گے۔