نوجوان ہندوستان کے مستقبل کے ستون:گورنر تلنگانہ
حیدرآباد،مارچ۔گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ نوجوان ہندوستان کے مستقبل کے ستون ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی طاقت کو ریاست تلنگانہ کی عظیم طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ، کئی نوجوانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں تشکیل پائی ہے۔ راج بھون میں اگادی تقریب منعقد کی گئی جس میں۔تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اُجول بھویان او ردیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ چیلنجس کا مقابلہ کریں اور آگے بڑھیں۔ اگادی تہوار کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 13 نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس تقریب میں ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔