نریندر مودی انجیر کا درخت، کیجریوال ببول اور راہل گاندھی گھاس پھوس کی طرح ہے: شیوراج
کچھ/ بھوپال، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انجیر کے درخت کی طرح ہیں، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر اروند کیجریوال ببول کے درخت کی طرح ہیں اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک گھاس پھوس کی طرح ہیں۔کچھ ضلع کی مانڈوی اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر مودی ایک انجیر کی درخت کی طرح ہیں، جن سے جو ضرورت ہے وہ چیز ملے گی، مسٹر کیجریوال ببول کی درخت کی طرح ہیں، جس سے صرف کانٹے ہی ملیں گے، جبکہ مسٹر راہل گاندھی گھاس پھوس کی طرح ہے جس سےفصل خراب ہو جائے گی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انیرودھ بھائی دیو کی حمایت میں منعقد کی گئی اس جلسے سے خطاب کرت ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ کانگریس اور اے اے پی ملک سے امن اور اطمینان کو دور کر دیں گے۔ مسٹر مودی کی کوششوں سے نرمدا کچھ تک پہنچ گئی ہے۔ جب سردار سروور ڈیم بنا تو گجرات کو پانی اور مدھیہ پردیش کو بجلی ملی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور مسٹر راہل گاندھی نے ہمیشہ شہیدوں اور ویر ساورکر کی توہین کی ہے۔ کانگریس ‘مسترد شدہ سامان کے ساتھ چل رہی ہے ان کے پاس امیدوار بھی نہیں ہے۔دوسری جانب دہلی میں اے اے پی کی حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک وزیر جیل میں ہے، ایک جیل کے منہ پر کھڑا ہے اور وزیر اعلیٰ ایمانداری کی بات کرتے ہیںمسٹر چوہان نے کہا کہ اے اے پی اور کانگریس کے وعدے جھوٹے ہیں، اگر انہیں کچھ اور نہیں ملا تو وہ فرقہ پرستی پھیلائیں گے۔ کانگریس نے گجرات کو بدنام کرنے کا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں گجرات اور اس کے لوگ محفوظ ہیں۔ گجرات بجلی پیدا کرنے اور صفائی کے سروے میں ملک میں سرفہرست ہے۔