نارد جی ٹیلی کمیونکیشن سے وابستہ تھے: کھٹر

چنڈی گڑھ، مئی۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے منگل کو ٹیلی کام کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کی وجہ سے پوری دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے۔ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور کو ڈجیٹل دور میں تبدیل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کے عالمی دن کے موقع پر آج یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دن کا مقصد ٹیلی کمیونیکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہماری زندگیوں میں اس کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا ہے۔ اس سال کے ٹیلی کام ڈے کا موضوع بھی ’’جسمانی، جذباتی اور مالی سطح پر صحت مند، جڑے ہوئے اور خود مختار رہنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کی اہمیت پر زور دینا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اتفاق سے آج نارد جینتی بھی ہے۔ پرانک کہانیوں کے مطابق نارد جی کو ایک میسنجر کے طور پر جانا جاتا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قدیم زمانے سے ٹیلی کمیونیکیشن سے وابستہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ-19 کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن کی وجہ سے لوگوں نے ڈاکٹروں سے ٹیلی میڈیسن جیسی سہولیات لی تھیں اور گھر بیٹھے اپنا علاج کروا سکے تھے۔

Related Articles