میٹا نے سندھیا دیو ناتھن کو ہندوستان میں کمپنی کا نائب صدر مقرر کیا

نئی دہلی، نومبر۔ ڈیجیٹل سوشل نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا، جو فیس بک، میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسی سوشل نیٹ ورک ایپس کی آپریٹر ہے، نے جمعرات کو میٹا انڈیا کے نائب صدر کے طور پر سندھیا دیو ناتھن کی تقرری کا اعلان کیا۔میٹا انڈیا کی جانب سے ایک ریلیز کے مطابق سندھیا یکم جنوری 2023 سے اپنا نیا کردار ادا کرنا شروع کریں گی۔ وہ ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) کے انچارج میٹا کے نائب صدر ڈین نیری کے تحت کام کریں گی اور ایشیا۔پیسفک خطے میں میٹا کے آپریشن کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستانی تنظیم اور حکمت عملی کی قیادت کے لیے ہندوستان واپس آئیں گی۔سندھیا ہندوستان میں میٹا کے کاروبار کی طویل مدتی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میٹا کے کاروبار اور آمدنی کی ترجیحات کو مربوط کرنے اور اپنے شراکت داروں اور صارفین کی خدمت پر توجہ مرکوز کریں گی۔سندھیا دیو ناتھن کا پیشہ ورانہ کیریئر 22 سال پر محیط ہے۔ وہ بینکنگ، ادائیگیوں اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کافی تجربہ رکھتی ہے۔ وہ 2016 میں میٹا سے منسلک ہوئیں اور سنگاپور اور ویتنام میں میٹا کے کاروبار اور ٹیموں کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا میں میٹا کے ای کامرس اقدامات میں مدد کی۔ 2020 میں وہ ایشیا پیسیفک مارکیٹ میں میٹا کے گیمنگ بزنس کی قیادت کرنے کے لیے چلی گئیں۔میٹا کے چیف بزنس آفیسر مارن لیون نے ایک بیان میں کہاکہ "ہندوستان ڈیجیٹل اپنانے میں سب سے آگے ہے اور میٹا نے ہمارے بہت سے اعلیٰ پروڈکٹس، جیسے کہ ریلز اور بزنس میسجنگ، کو انڈیا میں سب سے پہلے لانچ کیا ہے۔ ہمیں حال ہی میں وہاٹس ایپ پر جیومارٹ لانچ کرنے پر فخر ہے، جو ہندوستان میں ہمارا پہلا اینڈ ٹو اینڈ شاپنگ تجربہ ہے۔

Related Articles