میجردھیان چندکھیل رتن ایوارڈ کے لئے پرفل پٹیل نے سنیل چھیتری کومبارک باددی

کولکاتہ نومبر۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل نے بدھ کو ہندوستانی سینئرمینز فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔پرفل نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’سنیل سے زیادہ اس کا حقدار کوئی نہیں ہے۔ وہ ہندوستانی فٹ بال کے پرچم بردار اور رول ماڈل رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ برسوں میں اپنے ملک اور اپنے تمام کلبوں کے لیے کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔ میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور مستقبل قریب میں ان سے ملک کو بے مثال عظمت کی طرف لے جانے کی امید رکھتا ہوں۔اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری کشال داس نے کہا، ’’انہیں میری دلی مبارکباد۔ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ ملک کے تمام کھیل ایوارڈز کا سب سے بڑا اعزاز ہے اور سنیل اس ایوارڈ کے مستحق ہیں۔ وہ ایک زندہ لیجنڈ اور آئیکون ہے جنہیں تمام پرستار دیکھتے ہیں۔ میں انہیں ان کے پیشہ ور اورذاتی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ ہندوستانی فٹ بال کے حقیقی پرچم بردار رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ایوارڈ دیگر تمام ہندوستانی فٹبالرز کے لیے ایک ترغیب کا باعث بنے گا اور انہیں اپنے کیریئر میں اعلیٰ سطح تک پہنچنے کی ترغیب دے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب 13 نومبر کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ہے۔ باوقار پدم شری ایوارڈ یافتہ سنیل کھیل رتن ایوارڈ کے فاتح کے طور پر نامزد ہونے والے ہندوستان کے پہلے فٹ بالر ہیں۔ 37 سالہ اسٹرائیکر سنیل 80 بین الاقوامی گولوں کے ساتھ موجودہ وقت میں بین الاقوامی سطح پر فعال فٹ بالروں کے درمیان گول کرنے والوں کی فہرست میں لیونیل میسی کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ کرسٹیانو رونانڈو 115 گولوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

Related Articles