مہاراشٹر میں گنے کی پیرائی کے لیے منصوبہ بندی کی تجویز: منڈے

پرلی، فروری۔مہاراشٹر کے بیڈ ضلع کے سرپرست وزیر دھننجے منڈے نے پیر کو ضلع کی تمام چینی فیکٹریوں کو گنے کی پیرائی کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا اور ہر تعلقہ کے تمام تحصیلداروں کو گنے کی کٹائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔مسٹر منڈے ضلع کے کلکٹر اور تمام شوگر ملوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سیاست کے لیے آنے والے ہیں، وہاں سیاست کی جا سکتی ہے لیکن جب کسان مشکل میں ہوں تو کوآپریٹو اور پرائیویٹ شوگر ملز کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کارخانوں کے ذریعہ پروگرام طے کیا گیا اسی کے مطابق رجسٹریشن کیا گیا،کام کے مخصوص علاقے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی حالت کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہئے ۔ کووڈ کے دور میں جب آکسیجن کا مسئلہ پیدا ہوا تو بڑے بڑے لیڈر اور عوامی نمائندے رات بھر متحد ہو کر لوگوں کی جان بچانے کے لیے کھڑے رہے۔ اس سال گنے کی زیادہ پیداوار کے باعث گنے کے کاشتکار پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال اچھی بارشوں کی وجہ سے گنے کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہوا ہے اور جب زیادہ گنے کی بات آتی ہے تو تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ گنے کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر منڈے نے مشورہ دیا کہ ضلع انتظامیہ کو ہر تعلقہ میں گنے کی روزانہ کٹائی کی منصوبہ بندی اور تال میل کے لیے تحصیلداروں کو ذمہ داری سونپ دینی چاہئے۔

Related Articles