مہاراشٹر: اسمبلی کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ
پونے، فروری ۔ مہاراشٹر کے قصہ پیٹھ اورچنچواڑ اسمبلی حلقوں کی دو اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ پرامن طریقے سے شروع ہوگئی ہے۔پولنگ کے دوران شہنائی اور رنگولی کی دھنوں سے رائے دہندگان کا خیر مقدم کیا گیا۔قصبہ انتخابی حلقہ سے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار رویندر ڈھنگیکر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ آج صبح میونسپل اسکول کملا نہرو ودیالیہ میں ووٹ ڈالا۔قصبہ سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہیمنت رسانے اور مہاوکاس اگھاڑی کے ڈھنگیکر کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔چنچواڑ سیٹ سے بی جے پی کے اشونی جگتاپ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نانا کاٹے اور باغی امیدوار راہل کلاٹے میدان میں ہیں۔رائے دہندگان کا شہنائی اور رنگولی کی دھن پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ نیو مراٹھی ودیالیہ اور پرائمری اسکول میں ووٹر پرامن طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔قصبہ حلقہ میں 6.5 فیصد پولنگ پہلے دوگھنٹے میں درج کی گئی تھی۔