مودی ہفتہ کو شری سوامی نارائن گروکل سنستھان راجکوٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شری سوامی نارائن گروکل راجکوٹ سنستھان کے 75 ویں امرت مہوتسو سے خطاب کریں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر مودی صبح 11 بجے پروگرام سے خطاب کریں گے۔انسٹی ٹیوٹ کا قیام 1948 میں گرودیو شاستری جی مہاراج شری دھرمجیونداس جی سوامی نے کیا تھا۔ اس وقت انسٹی ٹیوٹ کی پوری دنیا میں 40 سے زیادہ شاخیں ہیں، جو 25,000 سے زائد طلباء کو اسکول، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔