مودی کی11فروری کو سہارنپور میں ریلی
سہارنپور ،فروری۔وزیر اعظم نریندر مودی 11فروری کو سہارنپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم کے لئے عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔بی جے پی کی ضلع اکائی کی جانب سے پیر کو دی گئی جانکاری کے مطابق مسٹر مودی سہارنپور۔ دہرادون شاہراہ پر رماونٹ ڈیپو کے میدان میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع سہارنپور میں انتخاب دوسرے مرحلے کے تحت 14فروری کو ہونگے۔ اس کے لئے 12فروری کی شام 6بجے انتخابی مہم پر روک لگ جائے گی۔اس الیکشن میں حالانکہ بی جے پی، سہارنپور کی سبھی ساتوں سیٹوں پر مقابلے میں ہے لیکن ایس پی آر ایل ڈی اتحاد سے پارٹی کو سخت چیلنج کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔ گذشتہ الیکشن میں بی جے پی نے ضلع کی چار سیٹوں، دیوبند، گنگوہ، رامپور منہارن اور نکڑ پر جیت درج کیا تھا۔ لوک سبھا الیکشن سال2019 میں بی جے پی نے سہارنپور کی سیٹ گنوا دی تھی لیکن ضمنی الیکشن میں کیرانہ سیٹ پر جیت حاصل کرلی۔