مودی کی والدہ اسپتال میں داخل، حالت مستحکم

احمد آباد، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کی طبیعت خراب ہوجانے کے بعد آج صبح انہیں احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر نے یہاں جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ انہیں صبح اسپتال لایا گیا ہے۔بلیٹن کے مطابق محترمہ ہیرا با کی صحت کی حالت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ محترمہ ہیرا با کی عمر 99 سال سے زیادہ ہے۔

Related Articles