مودی کل موربی جائیں گے

احمد آباد، اکتوبر۔وزیر اعظم نریندر مودی مچھو ندی پر جھولا پل حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے منگل کے روز موربی جائیں گے۔پیر کو گجرات وزیر اعلی کے دفتر میں ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی گئی ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم منگل کی سہ پہر موربی کا دورہ کریں گے تاکہ مچھو ندی پر جھولا پل کے گرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں۔ وہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی ہے، جب کہ سات دیگر زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب بھی ندی میں لوگوں کی تلاش جاری ہے۔وزیر اعظم اتوار سے ہی گجرات میں ہیں اور آج کیوڑیا میں ایکتا دیوس تقریب میں انہوں نے کہا، ’’میں ایکتا نگر میں ہوں، لیکن میرا دل موربی کے متاثرین سے جڑا ہوا ہے۔

Related Articles